خطاطی؛ دینی تعلیمات اور تمدنوں کی گفتگو کے لیے وسیلہ+ تصاویر

IQNA

تقوی ایکنا سے گفتگو میں

خطاطی؛ دینی تعلیمات اور تمدنوں کی گفتگو کے لیے وسیلہ+ تصاویر

17:23 - October 27, 2025
خبر کا کوڈ: 3519389
ایکنا: تندیس تقوی، ایران کی معروف خاتون خطاط نے کہا ہے کہ خوشنویسی کے ذریعے مختلف قوموں کے درمیان مذہبی و اخلاقی تعلیمات کو منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ایکنا نیوز- تندیس تقوی ، جو خطاط، محقق، ایشیاء ثقافتی مرکزِ کی سفیر اور جامعہ سوره میں آرٹ کی استاد ہیں — نے حال ہی میں ایران و جنوبی کوریا کی مشترکہ خوشنویسی نمائش میں حصہ لیا، جو تہران میں کوریائی سفیر "کیم جون پیو" کی اقامت گاہ پر منعقد ہوئی۔

یہ ایرانی خوشنویس اس سے قبل پاپ فرانسس کی جانب سے سورۂ مریم (س) کا خوشنویسی نسخہ تحفے میں دینے پر تحریری اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ ان کے نمایاں کارناموں میں شامل ہیں:

قرآن کریم کی مکمل خوشنویسی نستعلیق رسم‌الخط میں، حضرت علیؑ کی مناجات کا مرقع، قرآن کی 40 آیات پر مبنی مرقع "اسلام میں خواتین کے حقوق" کے موضوع پر، حضرت علیؑ کا خط مالک اشتر کو اور ربّنا کی قرآنی آیات کی خطاطی۔

ان کی ایک اور معروف تخلیق "پروانه‌های جاودان 1 و 2" (ابدی تتلیاں) ہے، جس میں قرآن، انجیل، تورات اور بودا کی تعلیمات کو خاندان کے موضوع پر پیش کیا گیا۔

تندیس تقوی نے ایکنا سے گفتگو میں کہا: یہ نمائش جنوبی کوریا اور ایران کے 63 سالہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے موقع پر کوریائی سفیر کی درخواست پر منعقد کی گئی۔ اس میں خوشنویسی کے ذریعے خاندانی تعلقات کے موضوع کو اجاگر کیا گیا، جو ایشیا کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں ایک تہذیبی و انسانی قدر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

خوشنویسی ابزار نشر آموزه‌های دینی و گفت‌و‌گوی تمدن‌هاست + عکس

 

انہوں نے مزید کہا: خوشنویسی دراصل ایک تمدنی زبان ہے جو روحانیت، محبت اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے۔ ہم بطور والدین نئی نسل کے لیے ذمہ دار ہیں کہ ان اقدار کو زندہ رکھیں۔

فن پارے "پروانه‌های جاودان" میں ایرانی اور مشرقی علامتوں کو یکجا کیا گیا ہے: تتلی، جو مشرقی ایشیا میں آزادی اور رهایی کی علامت ہے اور بته جقه  جو ایران میں جاودانگی اور استقامت کی علامت ہے — کو باہم جوڑ کر آیاتِ الٰہی اور مذہبی تعلیمات کو ایک روحانی ترتیب میں پیش کیا گیا۔

تندیس تقوی کے مطابق، انہوں نے اپنے فن پارے میں درج ذیل مقدس اقتباسات خوشنویسی کیے:

"پروانه‌های جاودان 1" میں:

«وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا» (سورۂ اسراء: 23)

"اپنے والدین کی عزت کرو تاکہ تمہاری عمر اس سرزمین پر دراز ہو جو خدا نے تمہیں دی ہے" (تورات)

"اپنے والدین کی عزت کرو، یہ پہلا حکم ہے جس کے ساتھ وعدہ ہے" (انجیل)

"دو ہستیوں کا کامل شکر ممکن نہیں: ماں اور باپ" (بودا)

خوشنویسی ابزار نشر آموزه‌های دینی و گفت‌و‌گوی تمدن‌هاست + عکس

 

"پروانه‌های جاودان 2" میں:

«هُنَّ لِبَاسٌ لَكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَهُنَّ» (سورۂ بقرہ: 187)

شوہر اپنی بیوی سے محبت کرے جیسے مسیح نے کلیسا سے کی" (انجیل)

"شوہر کو اپنی بیوی کے لیے محبت، وفاداری اور حمایت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اور عورت کو دیانت، خلوص اور گھر داری میں وفادار ہونا چاہیے" (بودا)

خوشنویسی ابزار نشر آموزه‌های دینی و گفت‌و‌گوی تمدن‌هاست + عکس

 

"آدمی اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر اپنی بیوی سے ملاپ کرتا ہے، اور وہ دونوں ایک ہو جاتے ہیں" (تورات)

انہوں نے کہا: میں نے پروانوں کو جان بوجھ کر بغیر تذہیب کے رکھا تاکہ ان کی روحانی پاکیزگی اور الٰہی وضاحت نمایاں ہو۔ اس طرح فن کے ذریعے ادیانِ عالم کے درمیان گفتگو اور انسان دوستی کا پیغام دیا جا سکتا ہے۔/

 
 

تندیس نقوی کے جنوبی کوریا -ا ایران نمایش میں فن پارے

 

4312692

نظرات بینندگان
captcha