استنبول کی مسجد سلطان سلیم میں قرآنی طلباء کا جشن

IQNA

استنبول کی مسجد سلطان سلیم میں قرآنی طلباء کا جشن

8:26 - October 22, 2025
خبر کا کوڈ: 3519362
ایکنا: مسجد سلطان سلیم، استنبول میں سینکڑوں قرآنی طلبہ کی فارغ‌التحصیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز-  الجزیرہ نیوز چینل کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ استنبول کے علاقے فاتح نے ایک شاندار فارغ‌التحصیلی تقریب کی میزبانی کی، جس میں سیکڑوں قرآن آموز طلبہ نے حفظِ قرآن اور عربی زبان کے کورس مکمل کیے۔ وہ اپنے ڈپلومہ اور اسناد وصول کرنے کے لیے مسجد سلطان سلیم میں جمع ہوئے، جہاں متعدد علما اور دینی رہنما بھی شریک تھے۔

تقریب میں احمد فکری دوغان ہوکافندی (اسماعیلی برادری کے روحانی رہنما)، اسماعیل صالح توپچو (دینی رہنماؤں میں سے ایک)، اور محمود ارین (ارینلر فاؤنڈیشن کے اعزازی صدر) شریک تھے۔ اس کے علاوہ کئی علما، ائمہ، فلاحی تنظیموں کے نمائندگان، سول سوسائٹی کے اراکین، طلبہ اور ان کے خاندانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں قرآنِ کریم کی تلاوت اور نمازِ جماعت ادا کی گئی۔ مجموعی طور پر ۳۱۸ فارغ‌التحصیل طلبہ نے اسلامیات کے شعبے میں اپنے ڈپلومہ حاصل کیے۔ حمیدیہ اسکول کے مدیر عبدال‌متین قراقوم نے اس موقع کو مسجد سلطان سلیم کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا اور کہا: "ہم نے ۳۱۸ قرآن آموزوں کو سند عطا کی جنہوں نے کتابِ خدا کو حفظ کیا اور اسلامی علوم میں مہارت حاصل کی۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ان کے ذریعے امت کو خیر نصیب ہو۔"

یہ روحانی اور خوشی سے بھرپور تقریب شیخ موسیٰ یلدیز ہوکافندی (اسلامی مطالعات کے استاد) کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس نے استنبول کی دینی و قرآنی روایت میں ایک نیا باب رقم کیا۔/

 

4311927

نظرات بینندگان
captcha