حضرت زینبؑ ؛ تاریخِ اسلام میں حق پر مبنی میڈیا کی علمبردار

IQNA

حجت‌الاسلام قاسمی

حضرت زینبؑ ؛ تاریخِ اسلام میں حق پر مبنی میڈیا کی علمبردار

8:21 - October 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3519392
ایکنا: اسلامی اسکالر کے مطابق حضرت زینبؑ کا کردار صرف ایک تاریخی انکشاف یا واقعہ عاشورا کی رپورٹنگ نہیں تھا، بلکہ وہ الہی روایت کی ازسرِنو تشکیل تھا۔

ایکنا نیوز- واقعۂ عاشورا نہ صرف تاریخِ اسلام کا ایک فیصلہ کن موڑ ہے بلکہ یہ حقیقت کی ازسرِنو تفہیم، انسانی ضمیر کی بیداری، اور اصیل انسانی اقدار کی تجدید کا ایک لازوال سرچشمہ ہے۔ اس واقعے کی عظیم شخصیات میں حضرت زینب کبریؑ کا مقام سب سے نمایاں اور بے نظیر ہے۔

اسلامی اسکالر حجت الاسلام کے مطابق انہوں نے الہی شعور، حکمت اور حوصلے کے ساتھ اسلام کی تاریخ کے ایک تاریک ترین دور میں پیغامِ عاشورا کو تحریف، اختناق اور سنسرشپ کے بادلوں سے نکال کر دنیا کے سامنے پیش کیا اور رہنمائی کی راہ کو آنے والی نسلوں کے لیے روشن رکھا۔

کربلا کے بعد حضرت زینبؑ کا طرزِ گفتار و کردار مقصدی دینی تبلیغ کی ایک مکمل مثال ہے جو عقلانیت، احساس، شجاعت اور ایمان کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔ وہ پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے میڈیا افشاگری، سچائی کی روایت سازی، اور درست بیانیہ کی تشکیل جیسے طریقوں سے تاریخ کی تحریف کا مقابلہ کیا اور عملی طور پر دینی و آگاہ میڈیا کاری کا کامل نمونہ پیش کیا۔

حجت‌الاسلام میثم قاسمی

 

ان کے خطبات اور مؤقف، خواہ کوفہ میں ہوں یا شام کے دربار میں، نہ صرف اہلِ بیتؑ کی مظلومیت کا بیان تھے بلکہ عقل و بصیرت اور جذبات کے نظم و ضبط کی اعلیٰ ترین مثال بھی تھے۔

تبلیغی نقطۂ نظر سے حضرت زینبؑ نے عقلی و جذباتی ردِعمل کے امتزاج سے الہی معانی کو ایک مؤثر، انسانی اور دل نشین انداز میں پیش کیا۔ انہوں نے ثابت کیا کہ معاشرتی اثرپذیری کے لیے محض ذہنی قناعت کافی نہیں، بلکہ دل، احساس اور انسانی تجربے کو بھی ہم کلام کرنا ضروری ہے۔/

 

4312709

نظرات بینندگان
captcha