رسول گرامی(ص) کی ایک ہزار پانچ سو سالہ سالگرہ قرآنی محور

IQNA

سیدعباس صالحی:

رسول گرامی(ص) کی ایک ہزار پانچ سو سالہ سالگرہ قرآنی محور

8:26 - October 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3519393
ایکنا: ایران کے وزیرِ ثقافت نے قرآن کی تبلیغ و ترویج سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ قرآنی پیغام کی ذمہ داری گزشتہ 14 صدیوں سے امتِ محمدیؐ کے کندھوں پر ہے، اور جتنا زیادہ عوام اس راہ میں مضبوط اور باصلاحیت ہوں گے، اتنا ہی بہتر اور کامیاب انداز میں یہ مشن آگے بڑھے گا۔

ایکنا نیوز کے مطابق، قرآنی تبلیغ و ترویج کی ترقیاتی کمیٹی کا 69واں اجلاس آج بروز اتوار، کو وزارتِ ثقافت و اسلامک گائیڈنس کے غدیر ہال میں، جو اس کمیٹی کے سیکریٹریٹ کا مرکز بھی ہے، منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیرِ ثقافت سید عباس صالحی نے قرآن کے فروغ کے منصوبے "فصلِ تعالی" کے پوسٹر کی رونمائی کی اور کہا: قرآن پر بات کرنا ایک نہایت عمیق اور کثیرالجہتی موضوع ہے۔ اس کی ظاہری سطح پر قراءت، تلاوت اور حفظ شامل ہے، مگر قرآن کی تعلیمات کو عام اور مؤثر بنانے کے لیے فن اور میڈیا کے ذرائع کو وحی کے پیغام کی خدمت میں لانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی ترقی نے قرآن کی تعلیم و تربیت کو نئی جہتیں عطا کی ہیں، اور ہمیں ان ٹیکنالوجیز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے۔ "فصلِ تعالی" منصوبہ دراصل قرآن کی تعلیم، ترویج اور اشاعت کو عام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

صالحی نے مزید کہا: قرآنی تحریک گزشتہ چودہ صدیوں سے امتِ محمدیؐ کی ذمہ داری رہی ہے، اور وہی امت اس پیغام کو درست طور پر آگے لے جا سکتی ہے جو علم، ہنر اور فکری لحاظ سے مستحکم اور زمانے کے تقاضوں کے مطابق تیار ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے مقاصد میں سے ایک فن اور میڈیا کے دائرے سے فائدہ اٹھا کر عوام کو قرآن سے قریب لانا ہے۔ وزارتِ ثقافت کے تمام شعبہ جات ، سینما، آرٹ، ثقافت وغیرہ  کو چاہیے کہ وہ قرآن کے پیغام کو عام کرنے میں اپنی فنی و ابلاغی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

وزیر نے زور دیا کہ قرآن کو ایک ناختم ہونے والا ثقافتی سرمایہ سمجھنا چاہیے، اور میڈیا، آرٹ، سینما اور کتاب جیسے تمام ذرائع کے ذریعے اس پیغام کو آگے بڑھانا چاہیے، کیونکہ یہی ذرائع قرآنی ثقافت کو وسعت اور قوت بخش سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال حضرت محمد مصطفیٰؐ کی ولادت کے 1500 سال مکمل ہو رہے ہیں، جسے جمہوریہ اسلامی ایران نے تنظیمِ تعاونِ اسلامی (OIC) کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر منانے کی تجویز دی ہے، اور اس سلسلے میں ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

صالحی نے قرآنی اداروں اور تنظیموں ، خواہ حکومتی ہوں یا عوامی ، سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر متحد ہو کر پیغمبرِ اسلامؐ کے نام پر ایک معنوی اتحاد پیدا کریں اور اس موقع کے لیے تجاویز و مشورے فراہم کریں۔

سید عباس صالحی وزیر ارشاد

 

انہوں نے اختتام پر کہا کہ تمام قرآنی کمیشنز کو چاہیے کہ اس موقع کو سنجیدگی سے لیں، نبیِ اکرمؐ کے نامِ مقدس کے زیرِ سایہ ایسے پروگرام اور پالیسیاں ترتیب دیں جو اسلامی، قومی اور بین الاقوامی اتحاد و ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنائیں۔/

 

4312823

نظرات بینندگان
captcha