ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس سال كے آغاز سے ہی اسلام فوبيا كی ترويج بالخصوص مساجد پر جاری حملوں كے سلسلے میں اس بار فرانسيسی اسلام مخالف گروپ نے جنوب مشرقی رياست "ايزر" كے شہر "وويرون Voiron" میں واقع ايك مسجد كونشانہ بنايا ہے ۔
واضح رہے كہ ۵ اپريل كی صبح كچھ نامعلوم افراد نے مسجد كی ديواروں پر ٹوٹی ہوئی صليوبوں اور نازی فوج كے نشان پر مشمتل چالكنگ كے ذريعے اسلام اور مسلمانوں كے ساتھ اپنی بھرپور دشمنی كا اظہار كيا ہے ۔
دوسری طرف پوليس نے اعلان كيا : كوشش كے باوجود شرپسند مسجد كے تالے توڑنے میں ناكام رہے ہیں جس كے نتيجے میں مسجد كے اندر كسی چيز كو نقصان نہیں پہنچايا گيا ہے ۔
1208400