پاكستان میں اسلامی افكار كی اعلی تعليم كے لیے بين الاقوامی مركز كا قيام

IQNA

پاكستان میں اسلامی افكار كی اعلی تعليم كے لیے بين الاقوامی مركز كا قيام

23:09 - April 08, 2013
خبر کا کوڈ: 2516339
بين الاقوامی گروپ : پاكستان میں علامہ اقبال اوپن يونيورسٹی اور اسلام آباد كی بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی كی كوششوں سے اسلامی افكار كی اعلی تعليم كے لیے بين الاقوامی تعليمی مركز كا قيام عمل میں لايا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «The News»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ علامہ اقبال اوپن يونيورسٹی اور بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی كے حكام آئندہ سال تك باہمی تعاون سے اس مركز كو تاسيس كریں گے۔
واضح رہے كہ یہ مركز اسلامی تعليمات كی ترويج اور عالم اسلام كو درپيش اجتماعی اور اقتصادی چيلنجز كے مقابلے كے لیے جوانوں كو آ‏مادہ كرنے كی غرض سے تاسيس كيا جائے گا۔
اسی طرح ان دونوں يونيورسٹيوں نے اعلان كيا : اسلامی افكار كے حوالے سے تحقيقات كے لیے مشتركہ گروپ بھی تشكيل ديئے جائیں گے ۔
1209334
نظرات بینندگان
captcha