بنين ؛ "اسلامی ترقياتی بينك" نامی كانفرنس كا ميزبان

IQNA

بنين ؛ "اسلامی ترقياتی بينك" نامی كانفرنس كا ميزبان

23:55 - April 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2517860
بين الاقوامی گروپ : ۹ اپريل سے بنين كے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مركز "كوتونو" میں اسلامی ترقياتی بينك BID سے موسوم دو روزہ كانفرنس منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ«africanmanager»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ اس كانفرنس كا آغاز ۹ اپريل كو بنين كے دارالحكومت كوتونو میں كيا گيا ہے جو دودن تك جاری رہے گی ۔
واضح رہے كہ اس كانفرنس كا ہدف بنين كی سركاری اور پرائيویٹ كمپنيوں اور نيشنل ترقياتی بينك كے درميان تعلقات كو مستحكم كرنا ہے تاكہ ان كمپنيوں كو آئندہ چند سالوں كے دوران بنين میں بھرپور انداز سے فعاليت كرنے والے اسلامی ترقياتی بينك كے پروگراموں اور سياسی حكمت عمليوں سے آگاہ كيا جا سكے ۔
واضح رہے كہ بنين میں اسلامی ترقياتی بينك نے ۱۹۸۴ میں اپنے كام كا آغاز كيا تھا جو تعليم ، میڈيكل ، كاشتكاری اور محوليات جيسے مختلف شعبوں میں بنين كے لیے ۳۱۰ ملين ڈالر سے زائد رقم كی آمدنی كا باعث بنا ہے ۔
1210980
نظرات بینندگان
captcha