"نجف ؛ عراق كا علمی دارالحكومت" منصوبے كا افتتاح / "امام علی (ع)" سے موسوم علمی شہر كا قيام

IQNA

"نجف ؛ عراق كا علمی دارالحكومت" منصوبے كا افتتاح / "امام علی (ع)" سے موسوم علمی شہر كا قيام

23:54 - April 11, 2013
خبر کا کوڈ: 2517863
بين الاقوامی گروپ : ۹ اپريل كو عراق كی سپريم اسلامی كونسل كے سربراہ كی موجودگی میں "نجف ؛ عراق كا علمی دارالحكومت" منصوبے كا افتتاح كيا گيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے براثا نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ منصوبے كی افتتاحی تقريب كے دوران سپريم اسلامی كونسل كے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين سيد عمار الحكيم نے اس منصوبے كے لیے سالانہ ۵۰۰ ملين ڈالر مختص كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
حجت الاسلام سيد عمار الحكيم نے مزيد كہا : نجف ايك علمی اور فكری اسلامی شہر ہونے كے ساتھ ساتھ تاريخی حيثت كا حامل بھی ہے لہذا اس چيز كو ملحوظ خاطر ركھتے ہوئے ہمیں نجف كو عراق كے علمی مركز كے طور پر پيش كرنا چاہيئے ۔
1210871
نظرات بینندگان
captcha