ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «islammessage»،كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ عالمی كانفرنس بحرين كی سپريم اسلامی امور كونسل كی كوششوں اور عالمی حفظ قرآن كريم انجمن كے تعاون سے منعقد كی جائے گی ۔
كانفرنس كی آرگنائزنگ كمیٹی كے مطابق اس كانفرنس میں ايك سو سے زائد مسلمان مفكرين شركت كریں گے جب كے كانفرنس كے ضمن میں خصوصی نشستوں سميت قرآن كريم كی خطاطی كے نسخوں كی نمائش بھی كی جائے گی ۔
اس كانفرنس كے دوران شركا دنيا بھر میں قرآن كريم كی تعليم كے حوالے سے فعال اداروں اور مراكز كے درميان راوبط كے فروغ كے علاوہ تعليم قرآن كريم كی جديد روشوں كا بھی جائزہ لیں گے ۔
1214948