بین الاقوامی گروپ:دارلقرآن امام حسین(ع)کی جانب سے ماہر اساتذہ کرام کی زیرنگرانی میں قرآنی و اسلامی معارف کی کلاسیں منعقد ہوں گی۔

ایکنا نیوز- دارالقرآن امام حسین(ع) بلاک نمبر۱، ہزاراہ ٹاون بروری کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے موقع پر سہ ماہی اسلامی معارف کورس اور قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان کورسز میں روخوانی قرآن کے علاوہ تربیتی کورس ، لحن و صوت ، حفظ قرآن کریم ،تجوید، احکام، اخلاق اور معارف اسلامی کی کلاسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ان کلاسوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ کلاسز منعقد ہوں گی ۔
تمام والدین اور طلباء و طالبات سے درخواست کی گئی ہے کہ مذکورہ ادارے سے جلد از جلد رابطہ کریں۔