سعودی عرب میں سید الشھدا(ع) کا ریکارڈ توڑ چہلم

IQNA

سعودی عرب میں سید الشھدا(ع) کا ریکارڈ توڑ چہلم

10:10 - December 20, 2014
خبر کا کوڈ: 2623197
بین الاقوامی گروپ: ایک رپورٹ کے مطابق اس سال سعودی عرب کے شیعوں نے سید الشہداء (ع) کے چہلم میں ریکارڈ توڑ شرکت کی ہے۔

ایکنانیوز- ابنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف اور العوامیہ میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ہزاروں شیعوں نے سڑکوں پر نکل کر جلوس عزا نکالا۔

رپورٹ کے مطابق اس سال سعودی عرب کے شیعوں نے سید الشہداء (ع) کے چہلم کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس عزا میں ریکارڈ توڑ شرکت کی ہے۔
ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ روز عاشور کو رونما ہوئے الاحساء واقعہ کی وجہ سے اس سال اربعین کے جلوس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد گزشتہ سالوں سے کہیں زیادہ تھی۔
واضح رہے کہ اس سال روز عاشور کو آل سعود کے مزدوروں نے الاحساء کے علاقے الدالوہ میں حسینیہ المصطفیٰ میں ہو رہی مجلس پر حملہ کر کے ۸ عزاداروں کو شہید اور ۳۰ کو زخمی کر دیا تھا۔

659092

نظرات بینندگان
captcha