خطیب جمعه نجف: اسرائیل پر حملہ حزب‌الله کا قانونی حق تھا/ سعودی عرب وہابیت کے اثر سے نکل جائے

IQNA

خطیب جمعه نجف: اسرائیل پر حملہ حزب‌الله کا قانونی حق تھا/ سعودی عرب وہابیت کے اثر سے نکل جائے

12:35 - January 31, 2015
خبر کا کوڈ: 2789318
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی کاروائی اسکا حق ہے کیونکہ پہل اسرائیل نے کیا تھا

ایکنا نیوز- فرات نیوز کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ حجت‌الاسلام‌والمسلمین قبانجی نے اپنے خطبے میں حزب اللہ کی کاروائی کو سراہتے ہوئے عراقی فورسیز کی داعش کے خلاف کامیابیوں کو بھی قابل قدر قرار دیا
حجت‌الاسلام‌والمسلمین قبانجی نے داعش جیسی دہشت گرد تنظیم کو دولت اسلامی کا نام دینے پر امریکہ کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے مسلمانوں کی دل آزاری اور امریکی حمایت بھی ثابت ہوتی ہے
انہوں نے کہ عراق میں بھی ہم بعثیوں کو باہر نہیں کرنا چاہتے مگر ان کے خلاف کاروائی چاہتے ہیں جنکے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگین ہیں
خطیب جمعہ نے کہا کہ انہیں بعثی افراد نے داعش کے لیے عراق کا دروازہ کھولا اور یہ انکی خیانت کی دلیل ہے
حجت‌الاسلام‌والمسلمین قبانجی نے حزب اللہ کے حملے کو بھی اسکا قانونی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہل اسرائیل نے کیا تھا اور ہم مقاومت کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اسرائیل بھی نابود ہوگا کیونکہ وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔
بحرین کے حوالے سے خطیب جمعہ نے کہا : شیخ سلمان کی گرفتاری اور عوام پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے جائزحقوق کا خیال رکھا جائے
حجت‌الاسلام‌والمسلمین قبانجی نے سعودی عرب سے کہا کہ دیگر مسالک کا خیال رکھے اور مذہبی آزادی کا احترام کرتے ہوئے وہابیت کے اثر سے نکل جائے اور نئے بادشاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرتے ہوئے احترام اور امن کی فضاء قائم کرے
انہوں نے شهادت حضرت فاطمه زهراء(س) کے حوالے سے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی بیٹی کا احترام نہ کرنا توہین رسالت میں شمار ہوتا ہے۔

2787084

ٹیگس: حزب ، اللہ ، نجف ، جمعہ
نظرات بینندگان
captcha