تہذیبوں کی جنگ شروع ہوچکی ہے مسلمان متحد ہوجائیں۔ جمعیت علماء اسلام

IQNA

تہذیبوں کی جنگ شروع ہوچکی ہے مسلمان متحد ہوجائیں۔ جمعیت علماء اسلام

9:54 - February 10, 2015
خبر کا کوڈ: 2830423
بین الاقوامی گروپ:اسلام خود دہشت گردی کے نشانے پر ہے دہشت گردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں۔

ایکنا نیوز- جمیعت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے نائب صدر محمود الحسن قاسمی نے توہین آمیز خاکوں اور اسلام کے خلاف دیگر سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم پروگرام کے تحت امریکہ ، برطانیہ اور دیگر اسلام دشمن طاقتیں پوری دنیا میں اسلام کے خلاف سرگرم عمل ہوچکی ہیں ۔ کوئٹہ کے مدرسہ تجوید القرآن میں منعقدہ عظمت اسلام دین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت انہوں نے اسلامی تہذیب کے خلاف جنگ شروع کر دی ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی ممالک اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی سازش کے تحت آج مدارس اور اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا جارہا ہے جبکہ اسلام اور مسلمان خود دہشت گردی کا شکار ہے مگر دشمن اسلام کو بد نام کرنے کے لیے اس سازش کو کامیاب کرانا چاہتے ہیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha