داعش لیبیا کی سرحدوں کے قریب

IQNA

داعش لیبیا کی سرحدوں کے قریب

14:13 - February 10, 2015
خبر کا کوڈ: 2831676
بین الاقوامی گروپ:لیبیا کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ داعش وابستہ مسلح دہشت گرد عناصر لیبیا کی مشرقی سرحدوں سے قریب پہنچ رہے ہیں-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- اسلام الیوم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے فوجی حکام نے رپورٹ دی ہے کہ داعش دہشتگردگروہ مشرقی لیبیا کی السدرہ آئیل بندرگاہ کے نزدیک آچکا ہے اور اس نے بندرگاہ سے ساٹھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع نوفلیہ علاقے میں فوجی مشق کی ہے- لیبیا کے فوجی حکام کے مطابق ان فوجی مشقوں میں جن میں داعش کے نقاب پوش اور مسلح دہشتگردوں نے حصہ لیا، داعش کے بعض سرغنہ بھی موجود تھے- دوسری جانب لیبیا کی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف کے ترجمان ابراہیم المسماری نے بھی علاقے میں داعش کی موجودگی کی تصدیق کی ہے- داعش ایسے عالم میں لیبیا کے قریب پہنچ چکی ہے کہ دوہزارگیارہ میں معمرقذافی کی موت کے بعد اس ملک کی صورت حال بحرانی ہے- لیبیا میں اس وقت دوحریف پارلیمنٹ موجود ہیں اور دونوں، دو مختلف حکومتوں کی حمایت کر رہی ہیں- لیبیا کے حریف گروہ، دارالحکومت طرابلس اور بنغازی سمیت  اس ملک کے اہم شہروں میں ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں اور ایک علاقائی اور بین الاقوامی سازش کے ذریعے شمالی افریقہ کے تیل سے مالا مال اس ملک کو خانہ جنگی کی آگ میں دھکلیل دیا گیا ہے-

65281

ٹیگس: لیبیا ، داعش ، سرحد
نظرات بینندگان
captcha