ایکنا نیوز- فلسطین نیوز چینل کے مطابق طولکرم شہر میں منعقدہ تفسیر قرآن مقابلے میں «الملک»، «المجادله» اور «الإنسان» سورتوں کی تفیسر کا مقابلہ شامل تھا جو دارلحدیث الشریف لایبریری میں منعقد کیے گئے
طولکرم میں اوقاف ادارے کے ڈائریکٹر شیخ عدنان سیعد کا کہنا ہے : تفیسر قرآن مقابلے کا مقصد نوجوان طلباء اور طالبات کو قرآن مجید کی جانب مائل کرانا ہے
انہوں نے کہا : مقابلے میں تفسیر کے مقابلوں میں پچاس طالب علم شامل تھے جنمیں طالبات بھی شامل تھیں
شیخ عدنان سعید نے مزید کہا: «لین حسام عید» نامی طالب علم پہلی پوزیشن لینے میں کامیاب ہوا جسکو جلد انعام کے طور پر حج کرانے سعودی عرب بھیجوایا جائے گا اور چار دیگر پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات دیے گئے ہیں۔