کیا سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ ملکر دیگر عرب ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کوشش کر رہا ہے؟

IQNA

کیا سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ ملکر دیگر عرب ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کوشش کر رہا ہے؟

12:19 - March 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3000136
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ ملکر مصر کے صدر محمد مرسی کی حکومت کا خاتمہ کیا اور عراق کے سابق صدرصدام اور لیبیا کے معدوم صدرکرنل قذافی کو بھی امریکہ کے ساتھ ملکر ہلاک کیا

ایکنا نیوز-شفقنا- شام و عراق ، لیبیا اور مصر کے باخبر ذرائع کے مطابق  سعودی عرب خطے کے عرب ممالک میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ملکر عدم استحکام پیدا کررہا ہے سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ ملکر مصر کے صدر محمد مرسی کی حکومت کا خاتمہ کیا اور عراق کے سابق صدرصدام  اور لیبیا کے صدرکرنل قذافی کو بھی امریکہ کے ساتھ ملکر ہلاک کردیا اس طرح عرب دنیا میں سعودی عرب عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب یمن ، بحرین، مصر، لیبیا ، عراق اور شام میں آشکارا مداخلت کرکے وہاں امریکی اور اسراییلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہا ہے۔ سعودی عرب دہشت گردی کو فروغ دینے کا اصلی مرکز ہے۔ سعودی عرب دہشت گردوں کو دیگر عرب اور غیر عرب ممالک میں مشغول رکھ کر اپنی سرحدوں کی حفاظت کررہا ہے۔باخبر عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب ایک طرف شام و عراق میں داعش دہشت گردوں کی آشکارا مدد کررہا ہے اور دوسری طرف ایران کے خلاف ایک سلفی وہابی اتحاد قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب نے ترکی، مصر اور پاکستان کے رہنماؤں کو ریاض میں مدعو بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نے  سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں غیر جانب دار رہنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق جس طرح بیت المقدس پر یہودیوں کا قبضہ ہے اسی طرح مکہ و مدینہ پر وہابی سعودیوں کا قبضہ ہے جو اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

42696

ٹیگس: سعودی ، امریکہ ، عرب
نظرات بینندگان
captcha