ایکنا نیوز- ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے مختلف امام بارگاہوں میں مجالس کے علاوہ دیگر پروگرامز بھی منعقد کیے جارہے ہیں ۔
کوئٹہ میں القایم لایبریری کی جانب سے طلباء اور طالبات کے لیے کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا ہے ۔ اشتہارات کے مطابق
۲۷ مارچ تک سو روپے کے عیوض فارم اور سوالنامے القایم لایبریری سے حاصل کیے جاسکتے ہیں جبکہ مقابلہ ۳ اپریل کو القایم لایبریری کے شعبہ قرآن میں شام ۴ بجے منعقد ہوگا۔
مقابلے کے نتائج کا اعلان ۱۰ اپریل یوم ولادت بی بی فاطمہ (س) کے دن ہوگا جسکے بعد اول تا پنجم پوزیشن لینے والوں کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔