یمن میں سعودی مداخلت اور تازہ ترین صورتحال؛ آل سعود کے لیے الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے

IQNA

یمن میں سعودی مداخلت اور تازہ ترین صورتحال؛ آل سعود کے لیے الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے

12:49 - March 27, 2015
خبر کا کوڈ: 3045225
بین الاقوامی گروپ: انصارللہ پر سعودی حملوں میں درجنوں شہید اور زخمی ہوگئے ہیں/ شہید اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل/ انصارللہ نے بدلے کا اعلان کردیا

ایکنا نیوز- روزنامه الشرق الاوسط، کے مطابق امریکہ میں سعودی سفیر کے مطابق " طوفان محکم" کے نام سے آپریشن اور حملوں کا آغاز سعودی بادشاہ کے حکم سے شروع کیا گیا ہے
دس سے زائد ممالک کے اس حملوں میں عمان،ترکی،اردن،مصر ،الجزایر اور سوڈان شامل ہے
انصاراللہ نے حملوں میں کسی بھی ممبر  کی ہلاکت کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا
انصاراللہ رہنما القحوم نے کہا کہ سعودی عرب اس وقت مختلف ممالک سے تعاون کی بھیک مانگ رہا ہے اور یمن میں اپنے مفادات کو خطرے میں دیکھ کر مداخلت پر اتر آیا ہے
سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ حملوں میں یمن کے چار طیاروں کو تباہ کردیا ہے ،اور یمن کی فضائی حدود کو مکمل کنٹرول کرچکا ہے۔

سعودی خبروں کے مطابق حملوں میں امارات،کویت،بحرین اور قطر کے جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔
العھد نیوز کے مطابق انصاراللہ کے ایک اور رہنما «محمد البخیتی» نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو بھرپور جواب دیا جائے گا اور انکا وقت پورا ہوچکا ہے

رپورٹ کے مطابق انصاراللہ کے خصوصی اجلاس میں جوابی حملوں کے بارے میں غور کیا گیا ۔ انصاراللہ نے یمنی عوام سے بھرپور مظاہروں کی درخواست کی ہے۔

3042170

نظرات بینندگان
captcha