ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (سبأنت)، کے مطابق یمنی علماء نے عوام سے سعودی حملوں کے خلاف قیام کا مطالبہ کیا ہے
گذشتہ روز ایک سیمینار میں علماء نے عوام کو متحد رہنے اور حملوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت فروعی اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے
علماء نے کہا کہ سعودی طیاروں نے ہر طبقے اور ہر مقام کو نشانہ بنایا ہے
علماء کا کہنا تھا کہ اس وقت سعودی اور القاعدہ اور داعش ملکر یمن کو کمزور کرنے پر تل گئے ہیں
دوسری جانب عوامی فورسز نے بھی عوام کو مظاہروں کی دعوت دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ ملک پر حملوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
سعودی حملوں میں مختلف عمارات کے علاوہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور بڑی تعداد میں بیگناہ عوام شہید اور زخمی ہوچکے ہیں
وحشیانہ سعودی حملوں پر مغرب اور عالمی ادارے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔