آسٹریلیا؛ محفل دعا اور مجلس عزاء

IQNA

آسٹریلیا؛ محفل دعا اور مجلس عزاء

11:59 - April 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3203606
بین الاقوامی گروپ: لیلۃ الرغائب اور شہادت امام علی النقی {ع } کی مناسبت سے ایڈیلیڈ میں مجلس منعقد کی گئی

ایکنا نیوز- آسٹریلیا کے شہر ایڈیلید میں جعفریہ اسلامک سوسایٹی کی جانب سے ماہ رجب کے مقدس مہینے، پہلے جمعے کی رات جسکو ٬ لیلۃ الرغائب بھی کہا گیا ہے اور دسویں امام برحق حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا اور محفل دعا منعقد کی گئی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام غلام علی حیدری نے کہا :
لیلۃ الرغائب٬ آرزؤں کی رات ہےآج رات کا آسان ترین اور مؤثرترین عمل دوسروں کو بهی بتا کر ان کے ثواب و عمل میں شرکت کرنا هے.
یہ رات سال میں ایک ہی بار آتی ہے اور بزرگان دین کا کہنا ہے کہ اس رات٬ غفلت نہ برتیں اور اس کو ضائع نہ کریں۔
انہوں نے کہا رجب المرجب کا مہینہ اللہ کا مہینہ ہے اور دعاء، استغفار اور رحمت الہی کے نزول کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اللہ کی رحمت کی بارش مسلسل جاری رہتی ہے۔ اسی وجہ سے اس مہینے کو "رجب الاصب" بھی کہتے ہیں کیونکہ "صب" سے مراد گرنے اور برسنے کے ہیں۔ پس لیلۃ الرغائب نے در حقیقت شب جمعہ کی شرافت اور قدر و قیمت کو بھی اپنے آپ میں سمیٹ لیا ہے اور رجب کے مہینے نے بھی یہ دونوں فضیلتیں اپنے اندر سمیٹ لی ہیں۔
علامہ حیدری نے سیرت امام علی النقی علیہ السلام  پر بھی روشنی ڈالی اور آپ کی سیرت پر عمل کو اہم ترین فرض قرار دیا۔

 

ٹیگس: مجلس ، دعا ، عزا ، رجب
نظرات بینندگان
captcha