ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المصری الیوم» کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب گذشہ روز قاہرہ میں منعقد ہوئی
حفظ قرآن کے مقابلوں میں جنمیں ترتیل،تجوید اور اسباب نزول کے سوالات بھی شامل تھے ان میں مصر کے محمد رمضان کمال اول قرار پائے جبکہ مراکش کے محمد الأطرش ، لبنان کے نعیم ماهر بلوط ، مصرکے طارق شعبان أحمد،نایجیریا کے فیصل محمد، کینیا کےهیثم صقر أحمد، الجزائر کے حمزة بن جودة، افغانستان کے عزت الله عبد الواحد، تیونس کے أیوب، مالاوی کے داوود کزیمبی دوم تا دہم پوزیشن لینے والوں میں شامل ہیں
حفظ کل قرآن بمع تجوید و تفسیر کے مقابلوں میں مصر کی «فاطمه عبدالحکیم» اول اور کینیا کے «عبدالله یوسف اسماعیل» دوم قرار پائے
بیس پاروں کے حفظ مقابلے میں نایجیریا کے «محمد نهیان کوثر» اول اور آٹھ پاروں کے حفظ میں بنگلہ دیش کے «محمد محب الله» ٹاپ پر رہے
مقابلوں میں 100 قاری اور حافظ 70 ممالک سے شریک تھے جبکہ مختلف ممالک سے 8 ماہر قرآن ججز کے فرائض انجام دے رہیں تھے
مقابلوں میں کامیاب طلباء کو رمضان المبارک کے مہینے میں ایک پروقار تقریب میں انعامات دیے جائیں گے جسمیں مصر کے صدر «عبدالفتاح سیسی»، مہمان خصوصی ہوں گے۔