انہوں نے کلسٹر بم د‏یے ہم نے استعمال کئے، سعودی عرب

IQNA

انہوں نے کلسٹر بم د‏یے ہم نے استعمال کئے، سعودی عرب

19:21 - May 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3259516
بین الاقوامی گروپ:یمن پر سعودی جارحیت کے اتحاد کے ترجمان احمد عسیری نے یمن پر کلسٹر بم استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے

ایکنا نیوز- شفقنا- موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی جارحیت کے اتحاد کے ترجمان احمد عسیری نے کہا کہ یہ ہتھیار جسے استعمال کرنے کا الزام ایمنسٹی انٹرنیشنل ہم پر لگا رہی ہے وہ ہمیں امریکہ نے دیا ہے- احمد عسیری نے ان بموں کے استعمال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعتراض کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے ملک نے یہ بم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا ہے- انھوں نے کہا کہ اگر ان بموں کا استعمال غیر قانونی ہے تو امریکہ انھیں کیوں بیچتا ہے؟ احمد عسیری نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اطلاعاتی ذرائع پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یہ اطلاعات انصاراللہ سے حاصل کی ہیں- احمد عسیری نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل، 105-cbu کو پہچانتی ہے اور وہ جانتی ہے کہ یہ بم جنگی ساز و سامان کو تباہ کرنے کے لئے ہوتے ہیں اور ہم یہ مانتے ہیں اور اسے لوگوں کے خلاف استعمال نہیں کرتے اور اس سے شہروں پر حملے نہیں کرتے- انھوں نے یمن میں ان کلسٹر بموں کے استعمال کے اعتراف کو فراموش کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس سلسلے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں سچائی نہیں ہے- اس رپورٹ کے مطابق احمد العسیری نے صحافیوں کے سوالوں کے متضاد جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایمنسٹی انٹرنیشنل ہم سے رابطہ کرتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے اور اس کا احترام کرتے لیکن اب اس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر جانبداری سے کام لے-

44773

ٹیگس: سعودی ، عرب ، بم ، حملہ ، یمن
نظرات بینندگان
captcha