ایران کی جانب سے سعودی عرب میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

IQNA

ایران کی جانب سے سعودی عرب میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت

14:45 - May 30, 2015
خبر کا کوڈ: 3309241
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سعودی عرب کے شہر دمام میں نمازیوں پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے-

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے سعودی عرب کے صوبۂ الشرقیہ میں نمازیوں پر کئے جانے والے دو دہشت گردانہ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس طرح کےحملوں کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے- مرضیہ افخم نے ان عناصر کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ کارروائی کئے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی جنہوں نے خطے کے امن و استحکام کو نشانہ بنا رکھا ہے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کے درپے ہیں- واضح رہے کہ جمعے کے دن دمام شہر میں واقع مسجد امام حسین (ع) میں دہشت گردانہ حملے میں چار افراد شہید اور دس زخمی ہوگئے تھے- اس سے قبل بائیس مئی کو جمعے کے دن ایک خود کش حملہ آور نے قطیف شہر میں واقع مسجد امام علی (ع) میں نماز جمعہ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا- اس دہشت گردانہ حملے میں بیس سے زیادہ نمازی شہید اور ایک سو زخمی ہوگئے تھے-

70398

ٹیگس: مسجد ، امام ، ایران ، مذمت
نظرات بینندگان
captcha