داعش کے اقدامات صہیونی اسرائیل کے منصوبہ کے مطابق ہے . آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان

IQNA

داعش کے اقدامات صہیونی اسرائیل کے منصوبہ کے مطابق ہے . آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان

9:11 - June 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3315378
بین الاقوامی گروپ: آیت الله قبلان نے تکفیری دہشت گردوں کی طرف سے منصوبہ کے اجرا کو مکمل اسرائیل کے منصوبہ پر عمل جانا ہے اور وضاحت کی : یہ مسئلہ اس بات کی علامت ہے کہ شام اور دوسرے ممالک میں دہشت گردوں کی تنظیم کو براہ راست کنٹرول کرنے والا اسرائیلی ظالم حکومت ہے اور یہ حکومت ان عناصر کو وسیلہ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

ایکنانیوز- شفقنا- شیعہ اعلی کونسل لبنان کے نائب صدر آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اپنے خطبہ میں شام کے ادلب علاقہ میں واقع قلب لوزہ گاوں میں دہشت گردانہ حادثہ جو دہشت گرد گروہ کے توسط انجام پایا اس کی شدید الفاط میں مذمت کی ہے ۔

انہوں نے شام ملک اور دوسرے علاقہ میں دہشت گردوں کی عناصر کی فعالیت کو انسانیت کا دشمن بتایا ہے اور وضاحت کی : یہ لوگ اپنے ظلم و جرائم میں کسی بھی دین اور قبیلے کو نہیں بخشتے اور سبھوں سے قتل و غارت گری و ظلم کی زبان سے گفت و گو کرتے ہیں ۔

آیت الله قبلان نے تکفیری دہشت گردوں کی طرف سے منصوبہ کے اجرا کو مکمل اسرائیل کے منصوبہ پر عمل جانا ہے اور وضاحت کی : یہ مسئلہ اس بات کی علامت ہے کہ شام اور دوسرے ممالک میں دہشت گردوں کی تنظیم کو براہ راست سپورٹ کرنے والا اسرائیلی ظالم حکومت ہے اور یہ حکومت ان عناصر کو وسیلہ کے طور پر استعمال کرتی ہے اور اس کے ذریعہ اپنے ناپاک مقصد کو حاصل کرتی ہے اور تاریخ کی تباہ کن جرم کو انجام دیتی ہے ۔

لبنان کے اس عالم دین نے اس بیان کے ساتھ کہ صہیونی حکومت مذہبی تعصبات سے استفادہ کرتے ہوئے دہشت گرد گروہ و تنظیم کو اپنے منصوبہ کو عمل کرنے کے لئے جذب کرتے ہیں بیان کیا : علاقہ میں پایا جانے والا اصلی فتنہ مذہبی فتنہ ہے اور مسلمانوں کو چاہیئے کہ اس سلسلہ میں پوری طرح سے ہوشیار رہیں اور اسلام کے دشمنوں کی سازش کے شکار نہ ہوں ۔

انہوں نے صہیونی حکومت کو لبنان کا قسم کھایا ہوا ہمیشہ کا دشمن جانا ہے اور وضاحت کی : اسرائیل مسلسل حملہ کے لئے گھات لگائے ہوئے ہیں تا کہ وہ کسی بھی طریقہ سے لبنان کو نقصان پہنچا سکے اور اس علاقہ کے عوام کی سکون و سلامتی کو نقصان پہنچائے ۔

شیعہ اسلامی اعلی کونسل لبنان کے نائب صدر نے تاکید کی ہے : لبنان کی عوام اس کے علاوہ کہ وہ اسرائیل کی دشمنی کے مقابلہ میں اپنی تمام طاقت حزب اللہ کی حمایت میں لگا رہی ہیں ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے بھی اس ظالمانہ جرائم کو روکنے کے لئے عملی اقدام کا انتظار کر ہی ہے ۔   

46421

نظرات بینندگان
captcha