اسرائیل، امریکہ اور بھارت سب ملکر پاکستان کی نیوکلیائی قوت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، نعیم احمد خان

IQNA

اسرائیل، امریکہ اور بھارت سب ملکر پاکستان کی نیوکلیائی قوت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، نعیم احمد خان

17:08 - June 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3316508
بین الاقوامی گروپ:سعودی عربیہ کو برما کے حوالے سے اس وقت او آئی سی کا ایک ہنگامی اجلاس بلانا چاہئے اور ایران، ترکی، مصر، پاکستان جتنے بھی اسلامی ممالک ہیں سب کو ساتھ لے کر برما کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی اختیار کرنی چاہئے، انہیں اپنے آپسی اور جزوی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر امت مسلمہ اور اسلام کی پاسداری کے لئے ملکر کام کرنا چاہئے،

ایکنا نیوز- جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین بے اسلام ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ 57 اسلامی ممالک، او آئی سی اور دیگر اسلامی تنظیموں کے ہوتے ہوئے برما کی سرزمین مسلمانوں کے خون سے سینچی جا رہی ہے، مسلم حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ او آئی سی، عرب لیگ و دیگر اسلامی ممالک ایک ہنگامی اجلاس بلاتے اور برما کی حکومت پر دباؤ ڈال کر اس قتل و غارتگری کو رکواتے لیکن جو مجرمانہ خاموشی اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے اختیار کی، اس کے لئے ہم دنیا و آخرت میں جواب دہ ہونگے، اگر آج ہم برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش رہے تو اس سے اسلام دشمن طاقتوں کے حوصلے بلند ہوجائیں گے اور وہ مسلمانوں کا جینا حرام کر دیں گے۔

انہوں نے داعش کے حوالے سے اظھار خیال میں کہا کہ بنیادی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ اکیسویں صدی میں جو اسلام و مسلم مخالف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، اس کا توڑ مسلم دانشور کس طرح سے کرتے ہیں یہ ایک بڑا چیلنج ہے، اسلام جو پوری انسانیت کے لئے رحمت، امن و آشتی لے کر آیا، آج اسلام دشمن اس کو ایک انتہا پسند دین کے طور پر پیش کر رہے ہیں اور یہ ’’آئی ایس آئی ایس‘‘ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں جو نعرہ تکبیر لگا کر مسلمانوں کے گلے کاٹ کر ان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈالتے ہیں، صرف اور صرف اسلام کی پیش قدمی روکنے کے لئے کرتے ہیں، یہ اسلام دشمن طاقتیں اپنے آلہ کاروں کو اسلام کا لبادہ اوڑھا کر زبان پر کلمہ طیبہ جاری کرتے ہوئے اور ہاتھ میں سبز اور کالے جھنڈے لئے ہماری صفوں میں شامل کرتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، آج ہمارے لئے سب سے بڑا چلینج یہی ہے کہ ہم خاص طور پر مسلم دانشور اسلام دشمن طاقتوں کے اس پروپیگنڈے کو ناکام کرنے کے لئے مثبت اقدام کریں۔

عالم اسلام کے حوالے سے انہوں نے کہا :سعودی عربیہ کو ان مسائل کی طرف توجہ دینی چاہئے، کیونکہ تمام مسلمانوں کی نظریں سعودی عربیہ پر ٹکی ہوئی ہیں، بدقسمتی کی بات ہے وہ اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے، سعودی عربیہ کو برما کے حوالے سے اس وقت او آئی سی کا ایک ہنگامی اجلاس بلانا چاہئے اور ایران، ترکی، مصر، پاکستان جتنے بھی اسلامی ممالک ہیں، سب کو ساتھ لے کر برما کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی اختیار کرنی چاہئے، انہیں اپنے آپسی اور جزوی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر امت مسلمہ اور اسلام کی پاسداری کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، اگر مسلم حکمران واقعی امت کا درد دل میں رکھتے ہیں تو انہیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور نقطہ اتحاد کلمہ بھی ہوسکتا ہے۔

467699

ٹیگس: عالم ، اسلام ، سعودی ، یمن ، برما
نظرات بینندگان
captcha