ایکنا نیوز – اطلاع رساں ادارے (قنا)،کے مطابق دوحہ شہر کے علاقے «الوعب» میں قرآنی حفظ وقرآت مقابلے جاری ہیں جنمیں ڈیڑھ ہزار بچے شرکت کررہے ہیں
بچوں کے مقابلے نماز ظہرین اور بچیوں کے مقابلے نماز عشاء کے بعد ہورہے ہیں اور جمعرات تک جاری رہیں گے۔
مقابلوں کے سربراہ ناصر یوسف السلیطیکا کہنا ہے کہ مقابلوں میں کامیاب طلباء کو وزارت اوقاف کی زیر نگرانی تربیت دینے کا پروگرام ہے تاکہ انکو مستقبل میں مساجد کی امامت اور بین الاقوامی مقابلوں میں قطر کے نمائندوں کے طور پر بھیجوایا جاسکے۔
قرآنی مقابلوں کی کمیٹی کےا یک اور رکن سلطان البدر کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں گذشتہ سال کی نسبت اس بار نوے فیصد بچوں کا اضافہ ہوا ہے اور حفظ اور قرآت میں اچھے امیدوار سامنے آرہے ہیں۔
سلطان البدر نے کہا کہ بچوں کے لیے پندرہ اور بچیوں کے لیے گیارہ ججز مقرر کیے گیے ہیں۔
انہوں نے کہ شیخ جاسم قرآنی مقابلوں میں ۱۲ سال سے کم عمر کے ایسےبچے جو قطری یا قطر میں مقیم ہیں شرکت کرسکتے ہیں۔