ایکنا نیوز- تسنیم نیوز کے مطابق سعودی عرب کی فضائیہ کے ایک پائلٹ محمد عمر العنزی نے یمن میں سعودی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور معصوم بچوں کی لاشوں کی بھیانک تصاویر دیکھ کر خودکشی کرلی۔
محمد عمر العنزی نے اپنی وصیت میں یمن کی صورت حال کا ذمہ دار آل سعود کو قرار دیا۔ سعودی فضائیہ کے پائلٹ نے اپنی وصیت میں لکھا ہے کہ ہم، اسلام کا حقیقی پیغام بھول کر یمن کے رہائشی مکانات کو تباہ اور مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور افسوس کی بات ہے کہ ہم کفار کے پایلٹوں کے ہمراہ اپنے مسلمانوں کا خون بہا رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ موت ہی نجات کا راستہ ہے وگرنہ شاید مجھے دوبارہ بیگناہوں پر بم باری کے لیے کہا جایے۔