وزیراعظم نے مقدس نام عربی تلفظ سے لکھنے پڑھنےکی سمری کی توثیق کر دی

IQNA

وزیراعظم نے مقدس نام عربی تلفظ سے لکھنے پڑھنےکی سمری کی توثیق کر دی

14:41 - July 05, 2015
خبر کا کوڈ: 3323570
بین الاقوامی گروپ:اللہ ،رسول ، مسجد ، صوم و صلوۃ کو گاڈ ، پروفٹ ، ماسک فاسٹ پریئر یا روزہ نماز نہیں لکھا یا پڑھا جائے گا۔

ایکنا نیوز- وزیراعظم کی توثیق کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کے لئے کیبنٹ ڈویژن بھجوا دی گئیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے تحت مقدس ہستیوں ، مقامات اورعبادات کے عربی ناموں کا انگریزی اردو یا کسی اور زبان میں ترجمہ کرنے پر پابندی ہو گی۔اللہ ،رسول ، مسجد ، صوم و صلوۃ کو گاڈ ، پروفٹ ، ماسک فاسٹ پریئر یا روزہ نماز نہیں لکھا یا پڑھا جائے گا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ دینی اور اسلامی اصطلاحات عربی میں ہی لکھنی اور بولنی چاہئیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔ وزیراعظم کی توثیق کے بعد اب وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی۔

32332

نظرات بینندگان
captcha