ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- عراق کی النخیل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے سعود بن سیف النصر نے اتوار کو اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ سلمان بن عبدالعزیز کی مالی بدعنوانی اس حد تک آشکارا اور سنگین ہے کہ سعودی عرب کی دولت و ثروت تباہ ہو رہی ہے جس کے سبب ملک میں مستقبل قریب میں عظیم اقتصادی المیہ رونما ہونے والا ہے-
سعود بن سیف النصر نے کہا کہ اپریل کے مہینے تک سعودی عرب کے خزانے سے کم از کم دوسو ارب ریال غائب ہو چکے ہیں اور یہ رقم، سعودی عرب کے اس سال کے بجٹ اور آمدنی کی شرح میں کمی کے علاوہ ہے- اس لئے اس طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے، سلمان بن عبدالعزیز کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے اور ان کو برطرف کرنے کی ضرورت ہے۔