ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے

IQNA

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ طے

13:51 - July 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3328071
بین الاقوامی گروپ:ویانا میں ایرانی جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا معاہدہ طے پا گیا ہے

ایکنا نیوز- غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ’محنت رنگ لے آئی ہے اور معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، خدا ہمارے لوگوں کا محافظ ہو۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے منگل کی صبح بھی مذاکرات کئے جس کے بعد ان کے معاونین اور ماہرین نے ایک بار پھر مشترکہ جامع اقدام پروگرام پر گفتگو شروع کی۔ اس کے بعد گروپ پانچ جمع ایک کے ملکوں نے اپنے مواقف میں ہم آہنگی اور اتفاق رائے کے حصول کے لئے اجلاس تشکیل دیا۔ یہ اجلاس بھی کوبورگ ہوٹل میں ہوا۔ اس اجلاس کے بعد ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اعلان کیا کہ اگلے گھنٹوں میں مذاکرات کی آخری صورتحال پر اور کامیابی کا اعلان متوقع ہے۔

عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق  اس وقت ایک اچھے معاہدے کے لئے حالات ساز گار ہیں اور قوی امکان ہے کہ آج کسی وقت مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha