ایکنا نیوز- روزنامه «Sunshine Coast Daily»کے مطابق «سانشاین کوسٹ» (Sunshine Coast) میونسپل کونسل کی جانب سے مساجد جانے کے حوالے سے نئے سخت احکامات سامنے آگئے ہیں
اس جدید حکمنامے کے مطابق «کوئینزلینڈ» میں نماز جمعے کے اجتماع میں پچیس سے زاید افراد شرکت نہیں کرسکتے
عید قربان اور عیدالفطر کی مناسبت سے بڑی تعداد میں حاضری کے پیش نظر مسلمانوں نے اس حکمنامے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہیں
عیسائی پادری جو ڈافی نے مسلمانوں کی حمایت کرتے ہوئے اس حکم نامے کو نادرست قرار دیا ہے
انہوں نے کہا کہ عیسائیوں کی طرح مسلمانوں کو بھی مذہبی آزادی حاصل ہونی چاہیے کیونکہ مہاجرین کی تعداد میں اضافے سے انکی تعداد مساجد میں بھی بڑھ جاتی ہے
انہوں نے نفرت،تعصب اور نسل پرستی کو اس حکم کی وجہ قرار دیتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا۔
اس حکمنامے کا عدالت میں جائزہ لیا جارہا ہے۔