ماسکو؛ یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح آج

IQNA

ماسکو؛ یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح آج

8:23 - September 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3366483
بین الاقوامی گروپ: ماسکو جامع مسجد کا افتتاح یوم عرفہ پر کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «الجزیره نیٹ» کے مطابق روسی دارالحکومت «ماسکو» میں اس مسجد کا آج افتتاح ہوگا اور اس افتتاحی تقریب میں روسی صدر  «ولادیمیر پوٹین» سمیت مختلف ممالک کے سربراہوں کی شرکت کی متوقع ہے
مسلم کونسل کے مطابق یہ مسجد کی یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہوگی اور اسکی افتتاحی تقریب میں ایران، اردن، سعودی عرب، فلسطین، قطر، کویت، ترکی، قزاقستان، کرغیزستان، آذربایجان، ترکمانستان، ازبکستان اور تاجیکستان کے سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے
اس چھ منزلہ مسجد کی تعمیر اور تزئین و ارائش پر دس سال کا عرصہ لگا ہے اور اسکا کل رقبہ اٹھارہ ہزار مربع میٹر ہیں، گنبد زمین سے چھیالس میٹر اونچا ہے جسمیں بارہ ہزار نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں

قابل ذکر ہے کہ جامع مسجد ماسکو کی تعمیر 1904 میں ہوئی تھی اور سال 2005  میں ترکی ، فلسطین کی مدد سے اسکی دوبارہ مرمت ،توسیع اور تزئین و آرایش پر کام شروع کیا گیا
ماسکو اولمپیک ہال کے قریب واقع اس مسجد سے ماسکو کا اسلامی تشخص اجاگر ہوتا ہے۔
ماسکو میں پانچ بڑی مساجد موجود ہیں دیگر مساجد میں تاریخی مسجد، شیعہ مسجد ، مسجد پارک پیروزی اور ایرانیوں کی مسجد خاتم الانبیاء(ص) شامل ہے۔
سروے کے مطابق ماسکو میں تین ملین سے زائد مسلمان زندگی بسر کرتے ہیں اور روس میں مجموعی طور پر بیس ملین مسلمان آباد ہیں۔

3366162

نظرات بینندگان
captcha