امریکہ؛ قرآن مجید تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

IQNA

امریکہ؛ قرآن مجید تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز

8:35 - September 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3366494
بین الاقوامی گروپ: امریکن اسلامی کونسل نے ری پبلیکن صدارتی امیدوار کے اسلام مخالف بیان کے ردعمل میں قرآن تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے

ایکنا نیوز-  امریکن اسلامی کونسل کے مطابق قرآن مجید کی تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز ہوچکا ہے
اور اس مہم کا آغاز صدارتی امیدوار "بن کارسن" کے اس بیان کے بعد شروع کیا گیا ہے کہ جسمیں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی قوانین کے مطابق ایک مسلمان کو امریکی صدر نہیں بننا چاہیے
اسلامی کونسل رہنما کے مطابق اسلامی تععلیمات کی کمی اور تعصب میں تعلق موجود ہے اور اسی لیے قرآن مجید تقسیم کرکے آگاہی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اسلامی کونسل صدارتی امیدوارکارسن سے ملنے اور اسلام کے بارے میں نادرست تصورات مٹانے کے لیے تیار ہے اور اسی مقصد کے لیے انکو قرآن مجید کا ایک نسخہ جو انگریزی میں ترجمہ شدہ ہے ارسال کیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اسلامی کونسل کی جانب سے امریکہ میں ایک لاکھ تیس ہزار قرآن مجید کے نسخے تقسیم ہوچکے ہیں ۔

3366069

نظرات بینندگان
captcha