عبدالملک: سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل تین شیطانی طاقتیں

IQNA

عبدالملک: سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل تین شیطانی طاقتیں

9:07 - October 14, 2015
خبر کا کوڈ: 3385283
بین الاقوامی گروپ: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل تین شیطانی مثلث ہیں جو علاقائی اور عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

ایکنانیوز- مہرخبررساں ایجنسی کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل تین شیطانی مثلث ہیں جو علاقائی اور عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کررہے ہیں۔

عبدالملک نے کہا کہ آل سعود حرمین شریفین کو اپنے تجارتی اور اقتصادی مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔ ان کا نہ کعبہ پر ایمان ہے اور نہ ہی مسجد نبوی(ص)  پر ایمان ہے، ان کا ایمان صرف امریکہ اور اسرائیل پر ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ آل سعود حرمین شریفین کو اپنے ذاتی اغراض و مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں۔  یمن پر حملے میں سعودی عرب اور اسرائیل متحد ہیں۔ اسرائیلی اور سعودی دونوں خطے میں امریکی ایجنٹ ہیں ۔

آل سعود کفار قریش کے نقش قدم پر گامزن ہیں اور یہ لوگ ابوجہل و ابو لہب اور ابوسفیان کی نسل سے ہیں، ان کا بیت اللہ الحرام پر کوئی ایمان نہیں ہے۔

1858842

نظرات بینندگان
captcha