ایکنا نیوز- ہر سال مختلف اسلامی ممالک میں ماہ محرم کے پہلے جمعے کو شیرخوار بچوں کا ایک عظیم اجتماع ہوتا ہے جس میں مائیں اپنے بچوں کو شبیہ علی اصغر(ع) بنا کر یہ عہد کرتی ہیں کہ اگر کل امام حسین (ع) کا ششماہہ علی اصغر اپنے وقت کے امام پر قربان ہوا تو آج ہمارے نونہال بھی اپنے وقت کے امام پر قربان ہونے کےلیے تیار ہیں۔
اسی حوالے سے منگل کے دن چھ محرم الحرام صبح 09 بجے امام بارگاہِ نچاری میں شہزادہ علی اصغر(ع) کے نام پرمجلس اور حسینی اطفال کے اجتماع کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ جن ماؤں کے ایک سال تک کے بچے ہیں، وہ اس محفل میں شرکت کرکے اُم رباب(ع) کو علی اصضر(ع) کا پُرسہ پیش کریں گی۔