ایکنا نیوز- اطلاع رساں نیوز ایجنسی «Express Tribune»،کے مطابق «آواز علم» چینل پر اس سے پہلے روزانہ تین سے چار گھنٹے اسلامی پروگرام پیش کیا جاتا تھا اور اب اس چینل پر چار گھنٹے روزانہ قرآنی موضوعات پر گفتگو اور حسن قرآت وغیرہ کے پروگرام کا اضافہ کیا گیا ہے
اس حوالے سے چینل کی افتتاحی تقریب یونیورسٹی کی فیصل مسجد میں منعقد کی گیی جسمیں دعوت اکیڈمی کے سربراہ سمیت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اساتذہ اور اسٹاف بھی شریک تھے۔
اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ «احمد الدریویش» نے تقریب سے خطاب میں قرآنی کی عظمت اور مقام پر تاکید کرتے ہوئے کہا : یونیورسٹی کی سالگرہ کے موقع پر اس چینل کا آغاز بھی اسلامی سال کے آغاز پر کیا جارہا ہے۔