آیت‌الله‌العظمی مکارم کاآیت‌الله نمر کی پھانسی کے حوالے سے سعودی عرب کو انبتاہ

IQNA

آیت‌الله‌العظمی مکارم کاآیت‌الله نمر کی پھانسی کے حوالے سے سعودی عرب کو انبتاہ

14:41 - October 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3394966
بین الاقوامی گروپ: آیت اللہ العظمی مکارم نے خبردار کیا کہ شیعہ علماء کے خلاف اقدام کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی

ایکنا نیوز-  سعودی عرب کے معروف شیعہ عالم دین آیت الله نمر کی پھانسی سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے آیت الله العظمی مکارم نے سعودی عرب کوخطرناک نتائیج کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بعض زرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے آیت اللہ نمر کی پھانسی کا حکم صادر کیا گیا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر اس عالم دین کو سالوں سے پابند سلاسل کیا گیا ہے جس پر تمام انصاف کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے بیھٹے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ سعودی حکام اپنے مسائل اور مشکلات میں مزید اضافے سے گریز کریں ورنہ اس اقدام کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر روز امت اسلامی کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ابھی منا کا افسوسناک واقعہ ہم نہیں بھولے ہیں کہ اب ایک اور خطرناک اقدام اور خبر کی تیاری کی جارہی ہے۔
آیت اللہ مکارم نے عالمی برادری اور عالم اسلام کے علما سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کو اس غیرعاقلانہ اقدام سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

3393853

 

نظرات بینندگان
captcha