ایکنانیوز- جشن ظہور خاتم الانبیاء محمد مصطفیٰ (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سے 17 ربیع الاول کو ام الکتاب اسلامک ایجوکیشن کوئٹہ کے تعاون سے خواہران کے لیے ایک پُر نور محفل جشن اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے.
سیمینار آج بمورخہ 29 دسمبر 2015 کو سہ پہر تین بجے میجر نادر علی آڈیٹوریم متصل سردار حسن موسیٰ گرلز کالج کوئٹہ کے ہال میں منعقد ہوگا جسمیں علما اور دانشور سیرت النبی اور امام صادق کی علمی کارناموں پر لیکچر دیں گے۔
پروگرام میں حمد و نعت کا سلسلہ بھی شامل ہے۔