معاشرے میں قرآن فہمی کے لیے اکیڈمی جوانوں کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔ سید آغا رضا

IQNA

معاشرے میں قرآن فہمی کے لیے اکیڈمی جوانوں کی کاوشیں قابل قدر ہیں ۔ سید آغا رضا

8:22 - February 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3500392
بین الاقوامی گروپ: قرآنی جوان ملک و قوم کا گرانقدر سرمایہ ہیں اصلاحی اور تعلیم پروگراموں میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ممبر صوبائی اسمبلی کا پروگرام سے خطاب

ایکنا نیوز- مصباح القرآن اکیڈمی کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی جسمیں بڑی تعداد میں نوجوان اور جوان قاری قرآن شریک تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہویے ممبر صوبائی اسمبلی سید آغا رضا نے مصباح القرآن اکیڈمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج اسلام تعلیمات اور قرآنی ثقافت سے دوری کی وجہ سے معاشرہ کی شکل بگڑ چکی ہے اور ان حالات میں نوجوانوں کی تربیت اور قرآنی تعلیمات کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں

تقریب میں چار قاریوں نے تلاوت کا شرف حاصل کیا جبکہ مصباح القرآن اکیڈمی کی جانب سے تواشیح بھی پیش کیا گیا ۔

تقریب کے آخر میں قرآنی ،تعلیمی اور سپورٹس کے میدان میں اعلی کارکردگی پیش کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی کے علاوہ امام جمعہ سید ہاشم موسوی، حجت الاسلام عارف جعفری، سمیت دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شریک تھیں ۔

نظرات بینندگان
captcha