پوپ کو دورہ پاکستان کی دعوت کیلئے ٹیم روانہ

IQNA

پوپ کو دورہ پاکستان کی دعوت کیلئے ٹیم روانہ

12:26 - March 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3500408
بین الاقوامی گروپ: وفاقی حکومت کا ایک 2 رکنی وفد مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دینے کے لیے ویٹی کن روانہ ہوا.

ایکنا نیوز- وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل، پوپ فرانسس کو وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے رواں سال کے آخر میں پاکستان آنے کی دعوت دیں گے.

ڈان نیوز کے مطابق ویٹی کن کے لیے روانہ ہوتے ہوئے ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دیگر امور کے علاوہ مختلف یورپی ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانی تارکین وطن کا معاملہ بھی پوپ فرانسس کے سامنے اٹھایا جائے گا.

نظرات بینندگان
captcha