ایکنا نیوز- السراج نیوز کے مطابق آج کے دن کو زور و شور سے وومین دڈے منایا جارہا ہے ۔ خواتین جنکے بارے میں
ارشاد باری تعالی ہے۔
(سوره توبه آیه 71 ) «وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاء بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللّهَ وَرَسُولَهُ أُوْلَئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللّهُ إِنَّ اللّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ:
با ایمان مرد اور با ایمان عورت ایکدوسرے کے دوست ہیں ایک دوسرے کے اچھے کاموں کا حکم اور برائی سے روکتے ہیں نمازقائم کرتے ہیں زکات دیتے اور خدا اور انکے رسول کی اطاعت کرتے ہیں اور خدا ان پر جلد رحمت نازل کرنے والا ہے اور خدا توانا اور حکیم ہے ۔
اور بیشک وہ دن خّواتین کا حقیقی دن ہے جس دن رسول اکرم(ص) نے حجة الوداع میں فرمایا کہ
«آپکو بہترین بیویوں کے انتخاب کے لیے بہترین عورتوں کے انتخاب کا حکم دیتا ہوں».
عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے مناسب ہے کہ دیکھا جائے اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے۔
کیا ایک عورت کو بعنوان بیوی کے مارپیٹ اسلام میں مناسب ہے، کیا خدا سے نہیں ڈرنا چاہیے ؟ کیا ایک مسلمان کسی ٰعورت کو تعلیم سے محروم کرسکتا ہے اور کیا ایک اسلام کا ماننے والا اپنی بیوی کو اسکے حق سے محروم رکھ سکتا ہے ؟
اے عورت تیرا حق بنتا ہے کہ تو فخر سے اعلان کریں کہ اسلام میں تیرے لیے بہترین مقام اور حیثیت کا انتخاب کیا گیا ہے
کیونکہ تمھیں بعنوان ماں عظیم ترین مقام دیا گیا ہے، رسول اکرم (ص)سے پوچھا گیا کہ ہمارے بہترین دوست اور مونس کون ہے فرمایا تمھاری ماں، تین بار پوچھا تینوں بار یہی جواب دیا اور چوتھی بار کہا تمھارا باپ۔
تاریخ اٹھا کردیکھیے کس مکتب میں اسلام سے زیادہ عورت کو مقام دیا گیا ہے ؟
ارشاد ہوتا ہے (آیت 49 سوره شوری) « لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ يَهَبُ لِمَنْ يَشَاءُ إِنَاثًا وَيَهَبُ لِمَن يَشَاءُ الذُّكُورَ:
خدا کے قبضہ قدرت میں ہے جو چاہے خلق کرے جسکو چاہے بیٹی دے اور یا بیٹا دے، آیت میں بیٹی کا ذکر پہلے کیا گیا اور یہ اسکی عظمت کی نشانی ہے
بعنوان بیوی کے فرمایا (روم آیت 21) «وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ:
اس نے تمھیں میں سے تمہارے لیے زوجہ قرار دیا تاکہ تمھیں راحت ملے اور تمھارے درمیان دوستی ڈال دی اور یقینا اسمیں اہل فکر کے لیے نشانی ہے
اسی لیے رسول اکرم (ص)کا فرمان ہے : جسکو دیندار اور پاک دامن زوجہ نصیب ہوئی گویا اسکا آدھا دین محفوظ ہوا۔
جی ہاں ؛حضرت خدیجه کبری(س) عالم اسلام کی پہلی شہیدہ ہیں اور بانو سمیه(س) عمار کی والدہ نے سب سے پہلے قران مجید کو حفظ کیا
پس لازم ہے کہ مسلمان عورت شریعت کا لحاظ رکھیں
پاکیزہ نسل معاشرے کو گفٹ کریں
فیملی سسٹم کی بقاء کی ضامن بنیں
بیشک انکے دامن سے ہی مرد معراج کو پہنچتا ہے.