ایکنا نیوز- اینا نیوز کے مطابق حزب 59 کا ترجمہ فرنچ زبان میں " انوار قرآنی" کے عنوان سے کیا گیا ہے۔
ڈیڑھ سو صفحات پر مشتمل تفیسر کا ترجمہ مراکش کے شہر الرباط یونیورسٹی کے استاد «محمد الحسن الغربی» نے انجام دیا ہے
آیسسکو کے ڈائریکٹر عبدالعزیز بن عثمان التویجیری نے کتاب کی تمھید میں لکھا ہے کہ اس تفسیر کا مقصد فرانسیسی باشندوں کو قرآنی تعلیمات سے آشنا کرانا ہے.
اس سے پہلے آیسسکو کی جانب سے حزب ۶۰ کا ترجمہ کیا گیا تھا جسکو اچھی پذیرائی ملنے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے.
قابل ذکر ہے کہ رسول اکرم (ص)کے زمانے میں قرآن مجید تیس پاروں میں تقسیم نہ تھا بعد میں آسانی کےلیے اور رمضان المبارک کے تیس دنوں میں پڑھنے کے لیے اس کو تیس پاروں میں تقسیم کیا گیا اور پھر ہر پارے کو کئی حزب میں تقسیم کیا گیا تاکہ حفظ قرآن میں قاری کو سہولت رہے.