ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «کویت بین الاقوامی ایوارڑ» کے مطابق قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جسمیں کویت کے وزیراعظم «جابر مبارك حمد الصباح» بھی شریک تھے
مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ «یعقوب الاحمد» نے خطاب میں کہا کہ مقابلوں کے ہمراہ قرآنی نمایش بھی منعقد ہوگی جسکی خاص بات دنیا کے سب سے بڑے قرآنی نسخے کی نمایش ہے
مقابلوں کے حوالے سے تبلیغاتی شعبے کے انچارج «فهد الجنفاوی» کا کہنا ہے کہ مقابلوں کو میڈیا کوریج دینے کا بھرپور انتظام بھی کیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ مختلف چینل جیسے «اثراء»، «المجد»، «اقرأ»، اور «اهل القرآن» سیٹلایٹ چینل قرآنی پروگراموں کو کوریج دیں گے جبکہ کئی چینلز پر مقابلے براہ راست بھی نشر ہوں گے
قابل ذکرہے کہ ساتویں قرآنی مقابلے بعنوان کویت ایوارڑ میں حفظ،حسن قرآت اور تجوید کے مقابلے شامل ہیں اور بدھ سے شروع ہونے والے مقابلے ایک ہفتے تک جاری رہیں گے جبکہ اختتامی تقریب اور تقسیم انعامات کے پروگرام میں کویت کے امیر «صباح احمد جابر الصباح» خصوصی شرکت اور انعامات تقسیم کریں گے.