امام علی(ع) سے منسوب مصحف کی اشاعت

IQNA

امام علی(ع) سے منسوب مصحف کی اشاعت

7:06 - April 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3500633
بین الاقوامی گروپ: آستانہ مقدس علی کے تعاون سے امام علی(ع) سے منسوب مصحف کی اشاعت کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «آستانہ مقدس حسینی»،کے مطابق ادارے کے اعلی عہدہ دار «عیسی محمد صالح الخرسان» کا کہنا ہے کہ امام علی(ع) سے منسوب مصحف کو ثقافتی میراث میں اضافے کے لیے چھاپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ آستانہ کے انتطامی امور کے سربراہ «سیدنزار هاشم حبل المتین» انتظامی کمیٹی کے رکن «محمد صالح الخرسان»، ثقافتی کمیٹی کے سربراہ «اسعد الخاقانی»، اور ثقافتی و قلمی نسخے کے شعبے کے سربراہ «شیخ صفاء الودیس» کمیٹی میں شامل ہے جو ان مور پر کام کررہی ہے.


مذکورہ کمیٹی کے علمی افراد اور محققین امام علی(ع) سے منسوب مصحف کے حوالے سے تحقیقات کے لیے ایران،پاکستان اور بغداد کی یونیورسٹیوں سے رابطے کررہے ہیں

امام علی(ع)سے منسوب مصحف کی فوٹو پرنٹنگ اور علمی کیفیت اور ریڈیو کاربن ٹیسٹ کے بعد اس کی اشاعت کا آخری فیصلہ کیا جائے گا.

خط کوفی کے ماہرین سے بھی اس معاملے میں بات چیت جاری ہے.


3490081
نظرات بینندگان
captcha