ایکنا نیوز- کویٹہ میں یوم القدس کے حوالے سے مجلس وحدت نے ریلی نکالی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی ۔ ریلی کے شرکا قبلہ اؤل کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
علما نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں تاکہ امریکہ اور اسرائیل کو فلسطینی مسلمانوں پر مظالم سے روکا جا سکے
ریلی کے شرکا نے میدان کے علاقے میں پہنچنے پر فلسطین کے حق میں جبکہ شام، یمن میں مزارات کی بے حرمتی کیخلاف نعرے لگائے اور اسراییل و امریکی پرچم نظر آتش کیے گیے۔ ریلی کے شرکا کا کہنا تھا کہ فلسطین اور شام میں انسانی حقوق کی خلاف وزریاں کی جا رہی ہیں جس پر اقوام متحدہ کی خاموشی اسلام دشمنی کا ثبوت ہے جس پر فرزندان اسلام سراپا احتجاج ہیں، انکا کہنا تھا کہ آج آل سعود کھل کر مسلمہ امہ کے مفادات کے خلاف میدان میں آچکی ہے۔
کراچی میں یوم القدس کے حوالے سے مجلس وحدت اورامامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
ریلی میں نماز جمعہ کے بعد مختلف مساجد سے لوگ ریلیوں کی شکل میں نمائش چورنگی میں شامل ہوئی اور ریلی آگے بڑھی۔ ریلی کے شرکا نے قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر علما کرام نے بھی خطاب کیا، شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام ریلی ریگل چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔
ملک بھر کیطرح وفاقی دالحکومت میں بھی جمعتہ الوداع یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کی ریلی میں علما اور اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کیں ۔ علما نے خطاب میں امریکہ سازشوں کے ساتھ شیعہ مخالف پالیسیوں پر حکمرانوں کی بھی مذمت کی۔
یوم القدس کے موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پشاور میں ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاء نے شام اور یمن و عراق میں مزارات کی بے حرمتی اور عوام کے قتل عام کے خلاف بھی احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اسرائیل نے فلسطینی ریاست میں ظلم وستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مسلمان ممالک بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد اور بھائی چارے کا مظاہرہ کریں۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف دیگر شہروں میں بھی یوم القدس کے موقع پر بیت المقدس کی آزادی و فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت اور علما کونسل سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام ریلیاں نکالی گئیں۔


