
ایکنا نیوز- المیادین چینل کے مطابق، ترکی میں حالیہ بغاوت کے حوالے سے عالمی مسلم علما کونسل جسکی سربراہی شیخ فتنہ کررہا ہے نے ترکی میں بغاوت کو شرعی طور پر حرام اور گناہ کبیرہ قرار دیا ہے۔
عالمی مسلم علما کونسل نے رجب طیب اردوغان کی حمایت اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنےاور باغیوں سے مخالفت نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
عالمی مسلم علما کونسل نے ملک میں بغاوت کو شرعی طور پر خلاف شریعت قرار دیا
کونسل کے سربراہ یوسف قرضاوی، نے بغاوت کی ناکامی پر اردوغان کو مبارک کا پیغام بھی بھیجا ہے
اور اسکو باطل کے مقابلے میں حق کی فتح قرار دیا ہے!
قرضاوی کو شام اور عراق میں مصروف تکفیری دہشت گردوں کا فکری اور روحانی باپ سمجھا جاتا ہے اور اسی طرح وہ محمد مرسی، سابق مصری صدر کا بھی حامی ہے.