
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «elnadanews.com» کے مطابق قرآنی اشاعتی ادارے کے سینکڑوں ملازمین کی تنخواہ میں تاخیر کی وجہ سے سب سے بڑے قرآنی پبلیکیشنز کو قرآنی نسخوں کی اشاعت میں مشکلات در پیش ہے
ملازمین جلد ادارے کے جنرل سیکریٹری«محمد العوفی» سے تنخواہ اور دیگر مالی معاملات میں مشکلات کے حوالے سے ملاقات کریں گے.
اطلاعات کے مطابق مالی مشکلات کے باعث ادارے کے پانچ سو ملازمین نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے
اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت اوقاف تمام معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے مداخلت کرے
ورنہ قرآن مجید کی اشاعت میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
قرآنی ادارے کے ملازمین کا کہنا ہے کہ سات مہینے سے تنخواہ مقررہ وقت پر نہیں دی جارہی اور آئے روز مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے
ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت اوقاف اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائے تاکہ وہ معاملات کو حل کرنے کے لیے کام کرسکے۔