
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Pulse» کے مطابق شیخ زکزاکی کے بیٹےمحمد ابراھیم زکزاکی نے ملک کے صدر محمد بوھاری اور عوام سے درخواست کی ہے کہ انکے والد کو مکمل طور پر نابینا ہونے سے بچایا جائے۔
محمد ابراهیم نے ابوجا جیل میں قید اپنے والد کی صحت پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ انکے والد کو ڈاکٹر اور وکیل سے ملاقات تک کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
محمد ابراهیم کے مطابق انکے والد کی صرف ایک آنکھ کی معمولی بینائی باقی رہ گیی ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ انسانیت کے ناطے جو بھی اس حوالے سے کردار ادا کرسکتا ہے وہ اس معاملے میں مدد کرے۔
انہوں نے کہا کہ شیخ زکزاکی کی معمولی بینائی کو باقی رکھنے اور فالج کے تدریجی حملے کو روکنے کے لیے ڈاکٹروں کی مدد کی اشد ضرورت ہے۔