کوئٹہ ؛ کابل میں شیعہ احتجاجی ریلی میں خودکش حملے کے خلاف ریلی نکالی گئی

IQNA

کوئٹہ ؛ کابل میں شیعہ احتجاجی ریلی میں خودکش حملے کے خلاف ریلی نکالی گئی

7:20 - July 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501223
بین الاقوامی گروپ: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی/ بڑی تعداد میں خواتین اور جوانوں کی شرکت

کوئٹہ ؛ کابل میں شیعہ احتجاجی ریلی میں خودکش حملے کے خلاف ریلی نکالی گئی


ایکنا نیوز- بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کابل میں ہزارہ شیعہ برادری کی ریلی میں دھماکے کے خلاف علمدار روڑ سے بہشت حضرت زینب (س) تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امام جعمہ سید ہاشم موسوی نے کی۔


ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ افغان حکومت کی نااہلی کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں مختلف طبقے کے افراد نے شرکت کی ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

شرکائے ریلی نے ’’مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، لبیک یا حسین‘‘ کے نعرے بلند کئے۔


ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے علما نے خطاب میں داعش کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے تکفیری گروہوں کو عالم اسلام کے چہرے پر بدنما داغ قرار دیا۔


نظرات بینندگان
captcha