فرانس اور برطانیہ میں مسلمانوں کے برے دن

IQNA

فرانس اور برطانیہ میں مسلمانوں کے برے دن

8:32 - July 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3501244
بین الاقوامی گروپ: دنیا بھر میں مسلمانوں پر سختی کے دن شروع ہوگئے ہیں لفظی اور تشدد میں مسلمان خواتین پر واقعات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے

فرانس اور برطانیہ میں مسلمانوں کے برے دن


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «TRT World» کے مطابق دنیا کے اکثر ممالک بالخصوص یورپ اور مغرب میں اسلامو فوبیا میں شدت آگئی ہے.

اس حوالے سے سب سے زیادہ فرانس اور برطانیہ میں مسلمانوں کو تنگ کرنے کے حوالے سے حالات کشیدہ ہیں جہاں اسکارف کی وجہ سے خواتین پر تشدد کے واقعات میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے.


برطانوی اخبار "سن" کی جانب سے فرانس میں چینل فور کی اینکرپرسن کی توہین، ایک مسلمان خاتون کی اسکارف کو پھاٹںا، لندن میں بس سے مسلمان خاتون کو تشدد کرکے اتارنا،فرانس میں ایک تھیڑ حال سے مسلمان خاتون کو نکالنا،برطانیہ کی ایک یونیورسٹی میں مسلمان طالبہ پر شدید تشدد کے واقعات اسلام فوبیا کی تازہ لہر میں شامل ہیں۔

اسلاموفوبیا پر نظارت کمیٹی کے انچارج فیاض مغل کا کہنا ہے کہ اگرچہ سب سے زیادہ واقعات برطانیہ میں پیش آئے ہیں مگر اسکی ایک وجہ یہ ہے کہ یہاں پر واقعات کی رپوٹنگ بھی زیادہ کی جاتی ہے.

انکا کہا ہے کہ آسٹریا اور ہنگری میں بھی مسلمانوں پر کم تشدد نہیں کیے جاتے مگر وہاں شاید واقعات کی رپورٹ کم ہوتی ہے۔

فیاض مغل کا کہنا ہے کہ فرانس میں برطانیہ کی نسبت اسلاموفوبیا کے واقعات زیادہ پیش آتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اس مسلے کو اعلی سطح پر اٹھا کر اسکی تدارک کی کوشش کریں۔


3518443

نظرات بینندگان
captcha